واشنگٹن21جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا نے سوڈان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ کہاجا رہاہے کہ امریکا خرطوم حکومت پر گزشتہ ایک دہائی سے عائد پابندیوں کا خاتمہ رواں برس اکتوبر میں کر سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق سوڈان نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے اپنے اقدامات بہتر بنائے ہیں اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق امریکا سوڈان حکومت کے ان اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے۔